کوٹری میں علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے بال بال بچ گئی، ٹریک تبدیل کرتے ہو ئے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریلوے ٹریفک کئی گھنٹے تک معطل رہی۔ سیالکوٹ سے کراچی جانے والی 10 ڈاؤن علامہ اقبال ایکسپریس کوٹر ی ریلوے سٹیشن پر پٹڑی تبدیل کرتے ہو ئے دو حصوں میں تقسیم ہوگئی جس سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان ہوا نہ کوئی زخمی ہوا۔ ٹرین پٹڑی پر ہی موجود رہی۔
ریلوے حکام کے مطابق کوٹری ریلوے سٹیشن کی حد میں داخل ہو تے ہو ئے علامہ اقبال ایکسپریس پٹڑی تبدیل کررہی تھی کہ کلپ ٹوٹ گیا جس سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی لیکن ٹرین کی رفتار معمول سے کم تھی اس لیے کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹریک کی مرمت کرتے ہی ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی ہے۔ علامہ اقبال ایکسپریس کے مذکورہ حادثے کی وجہ سے کئی گھنٹہ ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک معطل رہی۔ مہران ایکسپریس ، تیز گام ،پاکستان ، قراقرم ایکسپریس اورملت ایکسپریس کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا تھا۔
style=”display:none;”>