کراچی( مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے قائد اور بڑے بھائی عمران خان کا ہمیشہ وفادار تھا اور ہمیشہ رہوں گا۔
علی زیدی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ان کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ اپنی عام گفتگو میں میرے اپنی پارٹی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کی افواہیں بھی پھیلا رہے ہیں۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ انہیں 30 دن کے لیے گھر میں نظر بند کیا گیا ہے، انہیں جیکب آباد شفٹ کیا جا رہا تھا، لیکن طبیعت خراب ہونے پر حکام گھر لے آئے۔