کنگ سلمان ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی طرف سے بلوچستان کےسیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کیاگیا ہے۔
صوبے کےچھ اضلاع لسبیلہ ، خضدار ، کوئٹہ ، پشین ، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں تین ہزار فوڈ پیکجز سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کئےجائیں گے۔ جس سے اکیس ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔امدادی سامان این ڈی ایم اے اوربلوچستان حکومت کے تعاون سے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائےگا۔فوڈ پیکج میں 80کلو آٹا ،5لٹر کوکنگ آئل،5کلو چینی،5کلودالیں شامل ہیں۔
style=”display:none;”>