اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنل شیر خان کا مجسمہ، جناح ہاؤس اور ایم ایم عالم کا جہاز پامال کیے گئے۔ یہ سب کام پی ٹی آئی رہنماؤں کے ایما پر کیے گئے، لیڈروں نے کہا جس کی جو جو ڈیوٹی ہے وہاں وہاں پہنچ جائے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈائیلاگ کی آڑ میں اپنے ان جرائم سے این آر او لینا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ قائد اعظم کی زیارت ریزیڈنسی جلانے والوں کو تو ہم دہشت گرد کہیں لیکن عمران خان کے حامیوں نے چونکہ جینز اور جوگرز پہنے ہوئے تھے اس لیے انہیں معاف کر دیں۔