افغانستان میں بدترین انسانی اور معاشی بحران جاری ہے۔ دنیا کے 70 سے زائد ماہرین اقتصادیات نے افغانستان سینٹرل بینک کے منجمد اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔ اس سلسلے میں ماہرین اقتصادیات نے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھا ہے۔خط لکھنے والوں میں اقتصادیات میں نوبل انعام یافتہ جوزف سٹگلیٹز بھی شامل ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ افغان عوام نے موجودہ حکومت کا انتخاب نہیں کیا۔ اثاثے منجمد کئے جانے کے باعث عوام کو نقصان اٹھانا پڑ رہاہے۔ماہرین اقتصادیات نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کی معشیت کی بحالی کے لئے افغانستان کےمرکزی بینک کو اپنے اثاثوں تک رسائی دی جائے۔
یاد رہے کہ افغانستان پر 15 اگست کو طالبان کے کنٹرول کے بعد امریکہ اور دیگر مالیاتی اداروں نے افغانستان کے تقریباً9 ارب ڈالر کے اثاثے اور فنڈز منجمد کردئیے تھے۔
style=”display:none;”>