افغانستان میں ایک دہشت گرد کوپی ٹی آئی کے سربراہ، عمران خان کو قتل کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ یہ چونکہ دینے والا دعوی’ کیا ہے پارٹی کے ایک جانے پہچانے رہنما اور سابق صوبائی وزیر، فیاض الحسن چوہان نے۔
فیاض الحسن چوہان نے جنہیں پچھلے دنوں پارٹی چیرمین کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے، بھارتی فلموں کی مخصوص زبان استعمال کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ، “اطلاع ہے کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے۔”
انہوں نے “سپاری” دینے والے “کچھ لوگوں” کا نام تو نہیں بتایا لیکن اپنے اس میسیج میں دہشت گرد کی شناخت “کوچی” کے نام سے کی ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے مہینہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے خود عمران خان نے بھی لوگوں کو بتایا تھا کہ انھیں ہلاک کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اپنے اسی خطاب میں عمران خان نے یہ بھی بتایا تھا کہ اس سازش کا پتہ چلنے کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا ہے جس میں سازش کی تفصیل بھی ہے اور سازش کرنے والوں کے نام بھی ہیں۔
سیالکوٹ کی اپنی اس تقریر میں انہوں نے “خبردار” کیا تھا کہ نہ صرف یہ کہ اس ٹیپ میں انہوں نے سازش کرنے والوں کے نام دئے ہیں بلکہ ان “کرداروں ” کے نام بھی بتائے ہیں جنہوں نے ان کی حکومت ختم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اپریل کے مہینہ میں سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی ایک ملتی جلتی اطلاع دی تھی جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
style=”display:none;”>