احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران احسن اقبال کی بریت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ ہائیکورٹ سے بریت کے بعد احسن اقبال کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج کر دیا گیا۔ عدالت نے دیگرشریک ملزمان اور وکلا کونوٹسز جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت پانچ جنوری تک ملتوی کر دی۔
style=”display:none;”>