سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کا نظام چلانے کےلئے نیب کا ادارہ ختم کرنا ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ جومرضی فیصلےکرے سرکاری افسراس پرعمل درآمد کے لئے تیار نہیں ہیں، اس ادارے کو فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے اور احتساب کا نیا نظام بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نے صرف سیاستدانوں کو دبانے کے لئے یہ کیسز بنائے، موجودہ چیئرمین حقائق عوام کے سامنے رکھیں، جاوید اقبال خود بھی احتساب عدالت میں پیش ہو کر اپنے اثاثے قوم کے سامنے رکھیں۔
شاہد خاقان نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےایک مہینہ پہلے سفر شروع کیا اور ابھی تک نہیں پہنچے، جس مقصد کے لئے وہ آئے تھے کہ آرمی چیف کےتقرر پر اثر انداز ہوں وہ توخوش اسلوبی سے طے ہوگیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف کے معاملےمیں میڈیا سرکس لگائی گئی اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی، عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں عمران خان کو آئین پڑھ کر تعیناتی کا عمل سمجھ آگیا ہوگا۔
style=”display:none;”>