خلیج بنگال سے ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں جس سےکراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیاہے ۔ سندھ کے دوسرے علاقوں میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش جاری ہے چھور میں 85 ملی میٹر ، شہید بینظیر آباد میں 13، بدین میں 10 ، خیر پور میں 5 ملی میٹر ، میرپور خاص میں 4، جیکب آباد میں 2، روہڑی میں2، جبکہ سکھر میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے مون سون کا سپیل 18جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
ادھر خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سیلابی ریلوں کے باعث مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 36 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے۔ 90 مکانات تباہ اور تین سو کے قریب کوجزوی نقصان پہنچا۔بارشوں سے سب سے زیادہ ٹانک،چترال،صوابی،کرک،مردان،بنوں،چارسدہ،ڈیرہ اسماعیل خان،نوشہرہ،اور بونیر کے اضلاع متاثر ہوئے جہاں جانی نقصانات کے علاوہ درجنوں مویشی ہلاک اور سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو شدیدنقصان پہنچا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں کے دوران بحیرہ عرب، کراچی اور حب ڈیم کے گرد ونواح میں بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
ترجمان کے مطابق حب ڈیم انتظامیہ کو مروجہ ایس او پیز کے مطابق اضافی پانی کے محفوظ اخراج کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کوہنگامی صورتحال میں آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
style=”display:none;”>