وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے شہید عدیل حسین کی فیملی سے پولیس لائنز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے شہید عدیل حسین کی فیملی سے ملاقات میں عدیل حسین کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے شہید عدیل حسین کی بیوہ کو شہید پیکیج کاایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔
وزیر داخلہ نے شہید عدیل حسین کے بچوں کے گھر کیلیے مزیدسوا کروڑ روپے کی گرانٹ کااعلان کیا۔وز یر دا خلہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرشہید عدیل حسین کی فیملی کو تاحیات ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
شہید سید عدیل حسین نےاپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اسلام آباد کو ایک بڑے حادثے سے بچایا۔شہداءکے احسانات کا بدلہ نہیں چکایا جا سکتا، ہمارے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ میں عدیل حسین شہید کے ساتھ اس واقعہ میں جو جوان زخمی ہوئے ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پولیس شہداء کے ورثاء کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے۔ہر طرح کے وسائل یقینی بنائے جائیں گے۔
کانسٹیبل عدیل حسین ایک خودکش دھماکے میں شہید ہوئے تھے جب اس نے ایک ٹیکسی کواسلام آباد داخل ہوتے ہوئےروکا تھا۔
style=”display:none;”>