اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سےبڑا حصہ متاثرہواہے۔ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا خود جاکر مشاہدہ کیا۔ سیلاب سے تباہی کے مناظر دیکھ کردل ٹوٹ گیا۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سیلاب سے 80لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے، تباہ کن سیلاب سے پاکستان کے بڑے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔ انہو ں نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ کر حیران ہوا۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو تین سال کی مدت میں 16.3 ارب ڈالر کی امداد درکار ہوگی۔ یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کانفرنس کے ذریعے کیش ،ٹرانسفراور دیگر طریقہ کارسے مدد کی جاسکتی ہے۔ کانفرنس اس طویل سفر کی شروعات ہیں جسے سب نے مل کر طے کرنا ہے۔
style=”display:none;”>