ہاکی فیڈریشن کے معاملات چلانے کے لیے چار رکنی کمیٹی بنادی گئی، جو روزہ مرہ کے معاملات چلانے کے ساتھ فیڈریشن کے نئے انتخابات کے لیے تیس روز میں ضروری کارروائی کرنے کی پابند ہوگی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بریگیڈئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ ارکان میں اولمپئن ناصر علی، ریحان بٹ اور کوچ ارشد محمود شامل ہیں۔فیڈریشن عہدیداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد پندرہ جولائی کو پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹفکیشن جاری کیاتھا۔
style=”display:none;”>