وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجینئرنگ بیورو کے وائس چیئرمین تان گو فو کی قیادت میں کمپنی کے وفد نے اسلام آبادمیں ملاقات کی ۔وزیراعظم نے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجنئیرنگ بیورو کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات ہر دور میں انتہائی قابل اعتبار اور مثالی رہے ہیں۔
ملاقات میں وزیراعظم نے اپنے گزشتہ دورۂ چین کے دوران کمپنی کے صدر سے ہونے والی ملاقات کا ذکر بھی کیا۔ا نہوں نے کمپنی کے وائس چئیرمین تان گو فو کی جانب سے پاکستان میں انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کے عزم کو سراہا۔
وزیر اعظم نے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجنئیرنگ بیورو کو پاکستان میں قابل تجدید خصوصا شمسی توانائی کے منصوبہ جات میں بھرپور سرمایہ کاری کی دعوت دی اورسیلاب زدگان کی مدد کے لیے مختلف اشیاء عطیہ کرنے پر کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔
style=”display:none;”>