پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ انگلش کھلاڑی جوئے روٹ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں پر وائرس کا حملہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوڈ پوائزن کی وجہ سے کھلاڑی بیمار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے سیشن میں ہم چند کھلاڑی شریک ہوئے ہیں، امید ہے کل تک طبیعت بہتر ہو جائے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ جوئے روٹ کا کہنا تھا کہ سکواڈ میں پندرہ سولہ کھلاڑی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی کھلاڑی عدم دستیاب ہوا تو متبادل میدان میں آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی پچ بہت اچھی ہے اور ہمیں اچھے کھیل کی امید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سکواڈ اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سکواڈ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں، راولپنڈی کے لوگ اچھے ہیں، سٹیڈیم کی پچ بہترین ہے، ہم بہت پرجوش اور خوش ہیں کیونکہ پاکستان کے شائقین بہت اچھے ہیں،یہ ایک تاریخی سیریز ہے ،ہم کوشش کریں گے کہ شائقین کو مایوس با کریں۔ جوئے روٹ کا کہنا تھا کہ وقت سے فائدہ اٹھانا پڑتا ہے پریشر ہوتا ہے مگر کھیل اچھا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی مخالف کو سمجھنا آسان ہوتا ہے کبھی مشکل ہوتا ہے، کھیل بغیر پریشر کے ہی کھیلا جائے تو پرفارمنس اچھی ہوتی ہے۔ ایک سوال پر جوئے روٹ نے کہا کہ ہماری طبیعت کی خرابی میں ہوٹل کے شیف کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ایسی صورتحال کا کبھی کبھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شیف ساتھ لائے تھے اور باقی ٹیمز بھی ساتھ رکھتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ سکواڈ کے 14افراد بدہضمی کا شکار ہوئے جس میں کپتان بین سٹوکس بھی شامل ہیں، بدہضمی کا شکار ہونے والوں میں انگلینڈ کے سات کھلاڑی بھی ہیں۔ ای سی بی کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹھہریں گے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
style=”display:none;”>