وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف پی ٹی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر سہیل علی خان اور ڈائریکٹر نیوز راشد بیگ کے خلاف لاہور میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یہ مقدمہ ایک امام مسجد ارشاد حسین کی درخواست پر لاہور کے گرین ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ کسی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
style=”display:none;”>