وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے طریقوں اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بجلی کی زائد طلب کو پورا کرنے کے لئے نصب شدہ صلاحیت کی کمی ہے۔ سپلائی چین میں بھی گیپ ہے ،کیونکہ پی ٹی آئی نے ایندھن کے بہت سے معاہدے نہیں کئے، ہم ان مسائل کو فوری طور پر حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ان تمام منصوبوں کو چار سالوں میں نہیں چلا سکی جو پی ایم ایل این نے شروع کئے تھے۔۔تریموں میں سیمنز کا دنیا میں سب سے زیادہ 61.6 فیصد کارآمد ایل این جی پلانٹ ہے۔ یہاں 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں پہلی ٹربائن آ چکی تھی، ابھی تک چل نہیں سکا۔
style=”display:none;”>