لیبیا کے ایوان نمائندگان کے ڈپٹی سپیکر فوزی الطاہری النویری 12رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ چھ روزہ دورے میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کے علاوہ ان کی صدر ڈاکٹر عارف علوی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر تجارت و سرمایہ کاری سید نوید قمر اور انٹرنیشنل پارلیمنٹری کانگریس کے نمائندگان سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ لیبیا کے ڈپٹی سپیکر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقاتِ کو مزید مضبوط، مستحکم اور پائیدار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
style=”display:none;”>