آرمی چیف سید عاصم منیر شاہ کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے پہلے سرکاری دورے سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں انہوں نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں شہزادہ خالد بن سلمان نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں آرمی چیف بننے کی مبارکباد دی اس موقعہ پر وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا دونوں کے درمیان باہمی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک سعودی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا اور کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا بہتر انداز میں ساتھ دیا ہے۔
style=”display:none;”>