سعودی عرب ریلویز (سار) نے تیز رفتار ٹرین چلانے کی ٹریننگ مکمل کرنے والی 24 سعودی خواتین کی وڈیو جاری کر دی ہے۔
عمرہ زائرین سمیت دیگر مسافروں کو مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان سفری سہولتیں مہیا کرنے والی تیز ترین ٹرین حرمین میں پہلی مرتبہ 24 خواتین ڈرائیور نے اپنی ٹریننگ مکمل کر لی ہے۔
خواتین ڈرائیورزکا کہنا ہے کہ یہ بڑی ذمہ داری کا کام ہے۔ حج، عمرہ اور زیارت پر آنے والوں کی سلامتی حرمین ایکسپریس ڈرائیور کی ذمہ داری ہے ۔انہیں مشرق وسطیٰ کی پہلی تیز ترین ٹرین چلانے پر فخر ہے۔
style=”display:none;”>