صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 20 دسمبر کو بنوں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے ورثاء سے ٹیلی فون پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے سپاہی بابر ایوب اور لانس نائیک حلیم کے ورثاء سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شہداء کو بہادری، فرض شناسی اور قوم کیلئے قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے تک اپنے مشن سے نہیں ہٹیں گے۔ قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔
style=”display:none;”>