گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ چیلنچ کر دیا گیا ہے۔ عدالت عالیہ میں درخواست چودھری پرویز الہی کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلی کو خط لکھا ہی نہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ خط سپیکر کو لکھا گیا وزیراعلی کو نہیں ۔ مزید یہ کہ جب اسمبلی کا ایک اجلاس جاری ہو تو اس کے دوران گورنر دوسرا اجلاس طلب نہیں کر سکتے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کو اختیار نہیں کہ وہ غیر آٸینی طور پر وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفاٸی کر سکیں۔ چودھری پرویز الہی نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ گورنر پنجاب کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
style=”display:none;”>