وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے توانائی بچت پروگرام پر سنجید گی سے غور کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں یہ اقدامات وقت کا تقاضا ہے۔
توانائی بچت پروگرام پر مؤثر عملدرآمد سے قیمتی وسائل کی بچت ہوگی اور توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے، قابل تجدید ذرائع سے توانائی کا حصول انرجی سکیورٹی کے لئے ضروری ہے، اس عمل کے ذریعے ملکی وسائل پر انحصار بڑھے گا۔۔عام آدمی کو ریلیف اور قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے منگل کے روز اپنے اجلاس میں توانائی کی بچت کے منصوبے کا اعلان کیا تھا اور اس پر مختلف تاجر تنظیموں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔
style=”display:none;”>