نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 16 رکنی قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام اور فاسٹ بولر حسن علی کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ اعلان کئے گئے کھلاڑیوں میں بابراعظم (کپتان) ، عبداللہ شفیق، ابرار احمد،حسن علی،امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمودشامل ہیں۔
پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج کراچی پہنچے گی۔ سیریز میں 2 ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز شیڈول ہیں۔ پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگا۔ ون ڈے میچز 10، 12 اور 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
style=”display:none;”>