قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سیریز ہارنے پر مایوسی ہوئی، میچز جیتنے کے تمام مواقع ملے ہم نے گنوائے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں ناکامی کے بعد کراچی میں پوسٹ سیریز نیوز کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولر کم بیک نہیں کر سکے، نئے کھلاڑیوں نے اچھا کھیلا مگر توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے جس طرح کی کر کٹ کھیلی وہ آؤٹ اسٹینڈنگ تھی۔ افسوس ہے کہ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔
style=”display:none;”>