انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو ہرا کرتین ٹیسٹ میچوں کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کر لی۔ انگلش ٹیم پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کلین سویپ کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم کو فتح کے لئے 55 رنز درکار تھے۔ انگلش بلے بازوں نے 112رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے بیٹنگ شروع کی تو مطلوبہ ہدف صرف 38منٹ میں حاصل کر لیا۔بین ڈکٹ 82 اوربین سٹوکس 35رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ریحان احمد نے دوسری اننگزمیں 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ڈیبیو ٹیسٹ میں 5وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر بولر کا اعزاز اپنے نام کیا۔
پاکستان نے اپنی اننگز میں 304 جبکہ دوسری اننگز میں 216 بنائے۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 354 بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ریحان احمد میچ کے بہترین بولر قرار پائے۔ ہیری بروکس نے میچ اور سیریز کے بہترین بیٹر کے ایوارڈز اپنے نام کرلئے۔
style=”display:none;”>