پاکستان میں مذہبی تہواروں میں شرکت کے لیے 96 بھارتی ہندو یاتریوں کے گروپ کو ویزے جاری کر دیئےگئے ہیں۔ نئی دلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے ویزوں کااجراء کیا ۔ یاتری 20 سے 25 دسمبر تک ضلع چکوال میں کٹاس راج مندر کا دورہ کریں گے۔
ہندو یاتریوں کا کٹاس راج مندر کا دورہ 1974ء کے دوطرفہ پروٹوکول کے تحت ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے بڑی تعداد میں بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کئے جاتے ہیں۔
style=”display:none;”>