مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کر ا دی ہے۔ مسلم لیگ ن کے خواجہ عمران نذیر، پیپلز پارٹی کے سید حسن مرتضیٰ اور دیگر ارکان نے قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔
گورنر پنجاب نے وزیراعلی پرویزالہی کو اعتماد کاووٹ لینے کی ہدایت کی ہے۔ گورنر کی جانب سے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کااجلاس کل شام چار بجے ہو گا اس حوالے سے مراسلہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو بھیج دیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلی ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عطا تارڑ اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی تحلیل نہیں ہو سکتی۔ اتحادی جماعتیں مل کر آگے بڑھیں گی۔
style=”display:none;”>