سینیٹ نے فارن انوسٹمنٹ پرموشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ ترمیمی بل وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیش کیا۔ چیئرمین صادق سنجرانی نے کہاکہ بل کی منظوری پر بلوچستان اور بلوچ عوام کو مبارکبادپیش کرتاہوں اس سے صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
وزیرمملکت شہادت اعوان نے صنعتی تعلقات ترمیمی بل دوہزار بیس پیش کیا جسے متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیاگیا۔اپوزیشن نے سینیٹر اعظم سواتی کے پروٹیکشن آرڈر کےلئے ایوان میں احتجاج بھی کیا۔
سینیٹ نے فیفاورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر قرارداد بھی منظور کی۔ قرارداد سرفراز بگٹی نے پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر اور قطرکی عوام کامیاب ایونٹ کرانے پرمبارکباد کےمستحق ہیں۔ سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی کردیاگیا۔
style=”display:none;”>