ارجنٹینا کی ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے کروشیا کے خلاف فتح پر اپنی ٹیم کی بھرپور تعریف کی ہے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میسی نے کہا کہ کھلاڑی کروشیا کے خلاف ذہانت سے کھیلے اور کامیابی سمیٹی۔ انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز کے خلاف کوارٹر فائنل میں ہمیں اضافی وقت میں بھی کھیلنا پڑا جو آسان نہیں تھا۔ سیمی فائنل میں کھلاڑی تھکن کا شکار بھی تھے تاہم تمام ٹیم نے فتح کے لئے اپنی ہمت اکھٹا کی اور انہیں اس کا پھل بھی ملا۔
میسی نے کہا کہ پہلا میچ ہمارے لئے بہت بڑا جھٹکا تھا جس میں سعودی عرب نے ہمیں مات دے کر 36 میچز سے جاری ناقابل شکست سفر تمام کیا۔ ہم نے بہترین کم بیک کیا، اب ہماری نظری تیسری ٹرافی پر ہیں۔
style=”display:none;”>