یورپی یونین کےوزرائے خارجہ اجلاس میں روس پر پابندیوں کے نویں پیکج کی منظوری پر اتفاق نہ ہو سکا۔ برسلز میں ہونے والےاجلاس میں یوکرین تنازعے اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔
میڈیا بریفنگ میں یورپی یونین فارن پالیسی چیف جوزف بوریل نے اس امیدکا اظہار کیا کہ یہ پیکج جلد منظور کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پیکیج کا مقصد روس کے دفاعی سیکٹر اور فوج کو سخت نقصان پہنچانا ہے۔ اس کے ساتھ وفاقی کونسل اور عدلیہ سے منسلک روسی شخصیات کو بھی شدید متاثر کرے گا۔
یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس میں ایران کی مزید 20 شخصیات اور اداروں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اس فیصلے سے ایرانی ریڈیو اور ٹی وی کار پوریشن بھی پابندی کی زد میں آگئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق نئی پابندیاں ایران میں حالیہ مظاہروں سے پرتشدد طریقہ سے نمٹنے کے باعث لگائی گئی ہیں۔
style=”display:none;”>