اسلام آباد ہائیکورٹ نے دہشتگردی کے کیس میں سیکرٹری اطلاعات اور چیئر پرسن پی ٹی وی شاہیرا شاہد، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی سہیل علی خان اور ڈائریکٹر نیوز مرزا راشد بیگ کے خلاف درج شدہ دہشتگردی کی ایف آئی آر پر کاروائی معطل کر دی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نےتمام صوبوں کو مزید کارروائی کرنے سے روک دیا گیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے متعلقہ حکام پر ایف آئی آر کا اندراج ہائیکورٹ کی اجازت سے مشروط کر دیا۔ عدالت نےوائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار کے صدر اور وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل کو آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کیلئے طلب کر لیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ عدالت انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ سال جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
style=”display:none;”>