نیوزی لینڈ کرکٹ نےآئندہ سال جنوبی افریقہ میں شیڈول پہلے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے انڈر 19 ویمنز سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔سکواڈ میں سینئر کیپس والی تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں فران جوناس، جارجیا پلمر اور ازابیلا گیز شامل ہیں۔تینوں کھلاڑی آئندہ سال جنوری 2023 میں جنوبی افریقہ میں میگا ایونٹ میں کھیلیں گی۔
تینوں کھلاڑی رواں سال کے آغاز میں کامن ویلتھ گیمز میں نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں شامل تھیں، جبکہ جوناس اور پلمر نے 2022 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی حصہ لیا تھا۔بائیں ہاتھ کی سپنر جوناس کو 9 ایک روزہ اور 12 ٹی ٹونٹی میچز میں ، بیٹر پلمر کو 2 ون ڈے اور 10 ٹی ٹونٹی میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
آئی سی سی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 14 سے 29 جنوری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی سابق کیپر سارہ میک گلشن ٹیم کی کوچنگ کریں گی، آکلینڈ کے سابق آل راؤنڈر ڈونووین گروبلار اور نیوزی لینڈ کے سابق لیگ سپنر ترون نیتولا ان کی معاونت کریں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کپتان کے نام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کا سکواڈ ،اولیویا اینڈرسن، اینا براؤننگ، کیٹ چاندلر، نتاشا کوڈیر، ازابیلا گیز، انٹونیا ہیملٹن، ابیگیل ہوٹن، بریرن الینگ، فران جوناس، کیلی نائٹ، پائیج لوگنبرگ، ایما میکلوڈ، جارجیا پلمر، ایزی شارپ اور ٹاش واکلن پر مشتمل ہے۔
style=”display:none;”>