پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 26 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔ مہمان ٹیم کے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی کرکٹرز 328 رنز بنا سکے۔ انگلینڈ کو تین میچز کی سیریز 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
سیریز کا تیسرا میچ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی طرف سے مارک ووڈ نے پاکستان کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میزبان ٹیم پاکستان کے سعود شکیل اور فہیم اشرف نے جیت کے تعاقب میں چوتھے روز کے کھیل کا آغاز 198رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔
ابرار احمد نے 17 رنز بنائے جس میں 4 چوکے شامل تھے۔ تیسرے روز کے اختتام پر کریز پر فہیم اشرف اور سعود شکیل موجود تھے، دونوں کے رنز بالترتیب 3 اور 54 تھے۔ عبداللہ شفیق کے ہمراہ اوپننگ کے لیے آنے والے محمد رضوان 30 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ کپتان بابر اعظم ایک رن پر اولی روبنسن کا شکار بنے۔
عبداللہ شفیق کو 45 رنز پر مارک ووڈ نے بولڈ کیا۔ دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف کے باعث ایم آر آئی کروا کر اسٹیڈیم واپس آنے والے امام الحق 60 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل تیسرے روز مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جب کہ پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف دیا گیا۔
style=”display:none;”>