اسلام آباد ہائی کورٹ نے نایاب نسل کے جانوروں کی امپورٹ پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ سال فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ظہور ٹریڈرز کی جانب سے کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے نمائندے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے درخواستگزار کو ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
style=”display:none;”>