اسلام آباد ہائی کورٹ نےاسلام آباد میں حراستی مراکز میں تشدد کے خلاف کیس میں نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ کو فریق بنانے کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
style=”display:none;”>