اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے خلاف درخواست خارج کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز کی درخواست سمیت یونیورسٹی کی زمین پر پراجیکٹ کی تعمیر کے خلاف حکم امتناع بھی خارج کر دیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جمعے کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز نے تعمیرات روکنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ عدالت نے بہارہ کہو بائی پاس کیس میں قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز کی درخواست مسترد کردی۔
style=”display:none;”>