صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں وزیرخزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام صدر مملکت تک پہنچایا۔ بدھ کو ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت عارف علوی کے درمیان ہونے والی ملاقات 20 منٹ تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی کے جلد انتخابات کے مطالبے اور حکومتی اتحادیوں کے نکتہ نظر پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا موقف سامنے رکھا۔ اس موقع پر پاکستان متحدہ موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے متوقع مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔
style=”display:none;”>