وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں کے تحفظ کے بل میں سیکشن چھ ختم کرنے پر غور کی یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور فرائض کی انجام دہی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
اسلام آباد جرنلسٹ سیفٹی فورم کےتحت اقوام متحدہ کے دس سالہ پلان آف ایکشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں نے مشکل حالات کے باوجود جرات اور بہادری سے اپنی صحافیانہ ذمہ داریاں انجام دیں اوریہی وجہ ہے کہ انہوں نے پاکستان اور دنیا بھرمیں عزت کمائی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں۔ حکومت اظہار رائے کی آزادی اور معلومات تک رسائی کے لئے پرعزم ہے۔
اظہار رائے کی آزادی کو جمہوریت کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایشیا میں پہلا ملک ہے جس کی پارلیمنٹ نے صحافیوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی۔ وفاقی حکومت صوبوں میں بھی اس حوالے سے قانون سازی کے لئے اپنا کردارادا کرے گی۔
style=”display:none;”>