خیبر پختونخوا میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔ مہم کے دوران صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت خیبر، نوشہرہ، مہمند، باجوڑ، سوات، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان میں بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے لیے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 7 ہزار 681 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 6 ہزار 610 موبائل ٹیمیں، 546 فکسڈ ٹیمیں، 481 ٹرانزٹ اور 44 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ مہم کی سیکورٹی کے لیے 20 ہزار 152 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔جنوبی اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے رواں سال 20 بچے پولیو ورائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
style=”display:none;”>