لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت کے دوران سموگ کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے ہفتے میں تین روز تمام سکولز بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سنجیدہ نہیں لگ رہی اور سموگ کی صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس حوالے سے بین الاقوامی ماہرین کی ضرورت ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول ہفتے میں تین روز بند کرنا ہوں گے۔ اس حوالے سے متعلقہ وزرا سے رابطہ کرکہ بتائیں۔ جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کروا دیتے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ رولز بنائیں کہ اب بھٹہ یا فیکٹری سیل نہیں ہوگی بلکہ اسے گرایا جائے گا، بھٹہ مالکان اور فیکٹری مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کیے جائیں۔ عدالت نے محکمہ ماحولیات کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک رولز بنا کر پیش کریں۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ الیکٹرک موٹر سائیکل نے یورپ میں انقلاب برپاکردیا، الیکٹرک بائیکس کو لاکر سموگ میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ عدالت نے شمسی توانائی کولگژری آئٹم میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے بھی جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
style=”display:none;”>