سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، دو مسلح افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد ایم نائن منصوبے، عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
style=”display:none;”>