چین میں کورونا پابندیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں،لوگوں نے ارومچی اور بیجنگ میں حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، مظاہرین نے حکومت کی زیرو کووِڈ پالیسی کو مسترد کردیا۔
چین میں 26 نومبر کو 34 ہزار 909 کورونا کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے۔ چین میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے حکام نے شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی اور کاروبار پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔
style=”display:none;”>