انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے دو مقدمات میں
سابق وزیر اعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایک کیس میں عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ عمران خان کی دوسرے کیس میں 17 دسمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کی گئی ہے۔ عمران کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روزعدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عمران خان لاہور ہیں پیش نہیں ہو سکیں گے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ وہ عوامی جلسے میں تو موجود تھے پھر عدالت کیوں پیش نہیں ہو سکے۔
بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی۔ اس پر عدالت نے پوچھا کہ کیا لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کا کوئی تحریری آرڈر ہے؟ اس پر بابر اعوان نے کہا کہ تحریری آرڈر تو کوئی نہیں ہے ۔
عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی دو کیسوں میں عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ مقدمہ کی سماعت اے ٹی سی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔
style=”display:none;”>