وزارت دفاع نے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرریوں کے گزٹ نوٹیفیکشن جاری کر دیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔ اور ان کی تعیناتی تین سال کے لئے کی گئی ہے۔
اسی طرح چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر سید عاصم منیر کے بطور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر تقرر کا اطلاق 29 نومبر 2022 سے ہو گا اور ان کا تقرر تین سال کے لئے کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں موجودہ چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفیکیشن بھی وزارت دفاع نے جاری کر دیئے ہیں۔
style=”display:none;”>