وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر اعلی سطح وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدر اردوگان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔
بعد ازاں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک ای ٹی ڈی بی کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
style=”display:none;”>