وزیراعظم شہباز شریف سے چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مظبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر جنرل ندیم رضا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔ وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
style=”display:none;”>