سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری رہنے والے 17 روزہ فیسٹیول نور ریاض میں پلس آف لائٹ کے عنوان سے سب سے بڑے لائٹ آرٹ ورک نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز حاصل کیے۔
فیسٹیول کے تخلیقی آرٹ شو میں لیزر لائٹس کا سب سے طویل فاصلہ، سب سے بڑی لیزر لائٹ ڈسپلے، بلڈنگ انٹرفیس پر سب سے زیادہ اور سب سے بڑا ڈسپلے اور ڈرونز کی سب سے بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔
نور ریاض سالانہ فیسٹیول میں 40 سے زائد ممالک کے 130 سعودی اور بین الاقوامی فنکاروں کے 190 سے زائد مختلف آرٹ ورک پیش کیے گئے۔
سعودی عرب میں یہ پہلا فیسٹیول ہے جسے ریاض آرٹ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا اس کا مقصد لوگوں میں تخلیقی جذبے کو بڑھانا ہے۔
style=”display:none;”>