پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے گیارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب میں قابل اعتراض مواد کی ہونے کی بنیاد پر اس کتاب پر پابندی عائد کر دی۔ ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر فاروق منظور کے مطابق انہوں نے گیارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب پر قابل اعتراض مواد کی بنیاد پر پابندی عائد کرتے ہوئے پبلشر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ پبلشر کو این او سی کے بغیر عمرانیات کی کتاب چھاپنے پر شوکاز جاری کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کتاب میں معاشرتی تبدیلی میں رکاوٹ بننے والے عناصر سے متعلق قابل اعتراض مواد تھا۔ اس کے علاوہ عمرانیات پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے نصاب میں بھی شامل نہیں۔ اس لیے پنجاب بورڈ کی ٹیمیں مارکیٹ سے کتابیں اٹھا رہی ہیں۔
style=”display:none;”>