وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر تین ملزمان کی آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت اسلام آباد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کی کارروائی ختم کردی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ نئی ایکٹ کے تحت ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا اس لئے عدالت نے ریفرنس نیب کو واپس بھیجوا دیا ہے۔ محفوظ شدہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سنایا۔
ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد،نعیم محمود اور منصور رضا رضوی نامزد تھے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ نیب کی جانب سے اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دسمبر 2017 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
ریفرنس میں تفتیشی افسر سمیت 42 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کے تفتیشی افسر نادر عباس تھے۔
style=”display:none;”>