بھارت میں تیز رفتار ٹرک مندر میں گھس گیا، جس سے 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی ریاست بہار میں حادثہ اس وقت پیش آیا جس وقت مندر میں اجتماع جاری تھا، ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔
حادثے میں ٹرک ڈارئیور بھی ہلاک ہوگیا، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈرائیور نشے کی حالت میں ٹرک چلا رہا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
style=”display:none;”>